• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ میں عید کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان


سعودی عرب میں سربراہ جدہ فلکیاتی انجمن نے پیشگوئی کی ہے کہ عید الفطر کا چاند 12 مئی بروز بدھ کو نظر آنے کا امکان ہے۔

سربراہ جدہ فلکیاتی انجمن نےبتایا ہے کہ ملک میں 11 مئی کوکہیں بھی چاند نظرآنےکاامکان موجود نہیں ہے جس کے سبب عیدالفطر 13 مئی کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

سربراہ فلکیاتی انجمن کا کہنا ہے کہ منگل 11 مئی 29 رمضان کو سعودیہ میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آئے گا ۔

سعودی عرب میں عیدالفطر کا سرکاری فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔

تازہ ترین