• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آکسیجن نہ ملنے سے اموات نسلی کشی کے برابر جرم قرار، الٰہ آباد ہائی کورٹ

الٰہ آباد ہائی کورٹ نے بھارت میں آکسیجن کی فراہمی رکنے سے ہونے والی اموات کو مجرمانہ فعل اور نسلی کشی کے برابر جرم قرار دےدیا۔

الٰہ آباد ہائی کورٹ نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا، ہائی کورٹ بینچ کے آرڈر میں ججوں نے کہا کہ انہیں جان کر سخت دکھ ہواکہ ملک میں کورونا مریضوں کی اموات محض آکسیجن کی فراہمی منقطع ہونے سے ہوئی۔

بینچ نے کہا کہ یہ ایک مجرمانہ فعل اور کسی نسل کشی سے کم نہیں ہے۔

واضح رہے کہ الٰہ آباد ہائی کورٹ بھارت میں آکیسجن کی قلت سے متعلق سامنے آنے والی رپورٹس کا جائزہ لے رہا ہے۔

تازہ ترین