بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر چک نمبر10 بی سی میں فری آئی‘میڈیکل کیمپ کاانعقاد‘گذشتہ روز چک نمبر10 بی سی بہاول پورمیں مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر فری آئی اور میڈیکل کیمپ لگایاگیا ایم پی اے حسینہ ناز بھی اس موقع پرموجودتھی فری آئی اورمیڈیکل کیمپ میں ڈاکٹرز نے مستحق افرادکا چیک اپ کیا اور ادویات دی گئیں۔