• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بنک منی لانڈرنگ، کرپشن اسکینڈلز کی تفصیلات بھجوائے، وزارت داخلہ

لاہور (نمائندہ جنگ)وزارت داخلہ نے منی لانڈرنگ اور کرپشن کے حوالے سے اسکینڈلز کی تفصیلات کی فراہمی کے لئے اسٹیٹ بنک کومرسلہ ارسال کر دیا ہے ۔ ایف آئی اے ترجمان سے بات کی گئی توبتایا گیا تحقیقات جاری ہیں ابھی ٹائم فریم نہیں دے سکتے کہ کب شوگر مافیا کے خلاف کارروائی مکمل ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ مراسلہ ایف آئی اے ،ایف بی ار اور نیب سمیت دیگر تحقیقات کرنے والے اداروں کو کرپشن ککس بیک اور دیگر غیر قانونی ذرائع سے کمائی گئی دولت کو منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ممالک بھجوائے گئے سات سے آٹھ ارب ڈالر کے خفیہ اثاثوں اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد بھجوایا گیا ہے ۔ اکاؤنٹس کی تفصیلات شوگر، ایل این جی، آئل، آٹے اور دیگر کرپشن کیسز کی تحقیقات کے دواران سامنے آئیں ۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر مافیا کے خلاف تحقیقات جلد منطقی انجام تک پہنچ جائے گی ۔

تازہ ترین