جھنگ میں مبینہ پولیس تشدد سے خاتون کی ہلاکت کے الزام میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
گزشتہ روز موچی والہ کےعلاقےمیں پولیس کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والی خاتون کے شوہر غلام حیدر کی مدعیت میں اے ایس آئی اور3 کانسٹیبل سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں قتل کی دفعہ بھی لگائی گئی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔
پولیس اہلکاروں پر الزام ہےکہ غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی کے لیے ایک شہری کے گھر میں گھس کر اسے اوراس کے بیوی بچوں پر تشدد کیا جس سے خاتون جاں بحق ہو گئی تھی ۔
دوسری جانب پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ خاتون کی ہلاکت چھاپے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔