خیبرپختونخوا حکومت نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قائم ادارہ ریسکیو 1122 کے عملے کی چھٹیاں عید کے موقع پر منسوخ کر دی ہیں۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق ریسکیو 1122 اہلکاروں کی عید الفطر پر چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں تمام تر عملہ عید کے موقع پر اپنے اسٹیشنز میں موجود رہے گا۔
ریسکیو عملے کو کورونا مریضوں کی سروسز کےلئے ضروری سامان مہیا کردیا ہے، تمام سٹیشنز کو سیفٹی گاؤنز، طبی آلات، ماسک، سینیٹائزرز اور دیگر ضروری سامان بھی فراہم کر دیا گیا ہے ۔
ریسکیو عملہ روزمرہ کی ایمرجنسی کی بھی خدمات فراہم کرے گا۔