سیزن بیس اکیس کینو کی ایکسپورٹ کا ریکارڈ قائم کرگیا ، پاکستان سے 4 لاکھ 60 ہزار ٹن کینو ایکسپورٹ کیا گیا۔
کورونا وباء کے دوران پاکستانی کینو کی طلب بڑھی ہے، سیزن دوہزار بیس اکیس میں 40 ملکوں نے پاکستان سے کینو کی خریداری کی ہےجس کی مالیت 25 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہی۔
پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کے مطابق پاکستانی پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات تسلسل سے بڑھانے کےلئے ایکسپوٹرز کی معاونت بہت ضروری ہے۔
وحید احمد کے مطابق کینو کی ریکارڈ برآمدات کے باوجود رواں سیزن ایکسپوٹرز کو روپے کی قدر بڑھنے، عالمی منڈیوں کی بندش، اضافی کرایوں اور لاجسٹک کے مسائل نقصانات کا سبب رہے۔