• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کی تعطیلات کے دوران کے۔الیکٹرک بلوں کی تاریخ ادائیگی میں توسیع

کے۔الیکٹرک نے عید کی تعطیلات کے دوران بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں توسیع کردی ہے تاکہ صارفین پریشانی سے بچ سکیں۔

تاریخ میں توسیع کا اطلاق ان بلوں پر ہوگا جن کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ 10 مئی سے 11 مئی ہے اور یہ دونوں دن اس توسیع میں شامل ہیں۔ اب یہ بل 20 مئی تک ادا کیے جاسکیں گے۔

اس حوالے سے کے۔الیکٹرک نے تمام بینکوں کو آگاہ کردیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ بغیر لیٹ پیمنٹ سرچارج بل وصول کریں۔ اس سلسلے میں اگر صارفین کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ اپنی شکایات 118 پر کال کرکے رجسٹر کرواسکتے ہیں۔ 


جبکہ موجودہ صورتحال میں کے ای اپنے صارفین کی جانب سے شکایات یا معلومات کے سلسلے میں رابطہ کرنے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے استعمال کی حوصلہ افزائی بھی کریگا، ان ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں کے ای لائیو ایپ اور سوشل میڈیا چینلز شامل ہیں جو کہ چوبیس گھنٹے دستیاب ہیں۔ 

ان ایپس کے ذریعے سے صارفین اپنی شکایات کے ساتھ ساتھ اپنے بلوں کی ادائیگی آن لائن گھر بیٹھے کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین