• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرارے ٹیسٹ کے پہلے دن کے اظہر علی اور عابد علی کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان نے زمبابوے کے خلاف 4 وکٹ پر 268 رنزبنالیے۔ عابد علی 118 رنز اور ساجد خان 1 رن بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔

ہرارے ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنر عمران بٹ دو رنز بناکر آؤٹ ہوئے، لیکن دوسری وکٹ پر اظہر علی اور عابد علی نے 236 رنز کی ریکارڈ شراکت بنائی۔

اظہر علی نے کیریئر کی 18ویں سنچری اسکور کی، عابد علی نے ٹیسٹ میں اپنی تیسری سنچری بنائی، لیکن 80 اوورز کے بعد زمبابوے نے نئی گیند لی جس کے بعد پاکستان ٹیم کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوا۔

اظہر علی126 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، بابر اعظم مسلسل دوسرے ٹیسٹ میں بھی ناکام ہوئے اور صرف دو رنز ہی بناسکے جبکہ فواد عالم بھی پانچ رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

 پہلے دن کے اختتام تک پاکستان نے چار وکٹ 268 رنز بنالئے۔

عابد علی 118 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین