کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 1100روپے فی تولہ کا اضافہ، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1100روپے کے اضافے سےایک لاکھ 5ہزار 500روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 944روپے کے اضافے سے 90ہزار 450روپے ہو گئی تاہم چاندی کی قیمت 1380روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔