• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوا4لاکھ افراد کی کورونا ویکسی نیشن ہوچکی ،ڈی سی

لاہور (خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنرلاہور مدثر ریاض نے ایکسپو سنٹر ویکسی نیشن سنٹر کا دورہ کیا ، انہوں نے ویکسی نیشن کے لئے آنے والے افراد سے صورتحال کے بارے میں پوچھا۔ ویکسی نیشن کروانے والوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈی سی نے کہا کہ 5 سنٹرز میں ابھی تک تقریباً سوا 4 لاکھ لوگوں کو کورونا کی ویکسی نیشن کرواچکے ہیں۔ 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو انجکشن لگائے جا رہے ہیں اور 40 سال سے زائد عمر کے افراد جن کی رجسٹریشن ہو رہی ہے۔
تازہ ترین