• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 ہزار کلو سے زائد مضر صحت معیاری سویٹس تلف کردئ گئی

پشاور(نمائندگان جنگ ) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے عید سے قبل صوبے بھر میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والی بیکریوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 2 ہزار کلو سے زائد مضر صحت معیاری سویٹس برآمد کرکے تلف کردئ گئی، اور کئی بیکریوں کو سیل کردیا گیا۔ نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں مختلف بیکریوں سے 680 کلو سے زائد ناقص گھی، مضر صحت سویٹس اور کیمکلز برآمد کئے گئے، اور چار بیکریوں کو سیل کیا گیا۔ کاروائیاں ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کی ہدایت پر کی گئی۔ چارسدہ میں بیکری سے غیر معیاری اور ناقص مٹھائیاں، 600 لیٹر سے زائد جعلی مشروبات برآمد کئے گئے۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق ایبٹ آباد میں بھی مختلف بیکریوں کا جائزہ لیا گیا، کاروائی کے دوران 150 کلو ناقص سویٹس، 650 عدد خراب انڈے برآمد کئے گئے۔ انڈسٹریل اسٹیٹ پشاور میں بیکری سے 350 کلو سے زائد ناقص مٹھائیاں، خراب انڈے برآمد کئے گئے، اور حفظان صحت کی ناقص صورتحال پر بیکری یونٹ کو سیل کردیا گیا۔ ضلع خیبر میں بھی عید سے قبل مختلف بیکریوں میں معیار کا جائزہ لیا گیا، انسپکشن کے دوران 500 کلو سے زائد نہایت مضر سویٹس کو تلف کیا گیا۔
تازہ ترین