• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو نوجوان اداکارہ رابعہ کلثوم کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اس ضمن میں رابعہ کلثوم کی ساتھی اداکارہ و دوست صرحا اصغر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

صرحا اصغر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں رابعہ کلثوم اور اُن کے شوہر ریحان ناظم کو والدین بننے کی مبارکباد دی۔

اداکارہ نے بتایا کہ رابعہ کلثوم کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ وہ رابعہ کلثوم کے ننھے مہمان سے ملنے کے لیے بےتاب ہیں۔

صرحا اصغر کی انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا کے مخلتف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جہاں اداکارہ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ رابعہ کلثوم سینئر اداکارہ پروین اکبر کی بیٹی ہیں اور معروف اداکار فیضان شیخ کی بہن ہیں۔

رابعہ کلثوم سال 2015 میں ریحان ناظم کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

دوسری جانب رابعہ کلثوم پاکستان کے متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

تازہ ترین