• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد کا وزیرِ اعظم کا استقبال اچھے تعلقات کا مظہر ہے: فواد چوہدری

وفاقی وزیرِاطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا وزیرِ اعظم عمران خان کا پر تپاک استقبال اچھے ذاتی تعلقات کا مظہر ہے۔

یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے جاری کیئے گئے بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان دو بھائی ہیں، سعودی عرب اور پاکستان میں باہمی احترام اور اعتماد کا رشتہ قائم ہے۔


فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ دورہ سعودی عرب تعاون کی نئی راہیں کشادہ اور دیرینہ تعلقات کو تقویت دے گا۔

تازہ ترین