آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اپنے دورہ سعودی عرب میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب میں سول اور عسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
نیشنل گیمز کی 10 ہزار میٹر ریس میں کانسی کا تمغہ جیت کر سب کی نگاہوں کا مرکز بننے والی 9 برس کی کائنات امتیاز کو جمعرات کو ریس کے منتظمین نے 5 ہزار میٹر ریس میں شرکت سے رو ک دیا، جس پر کائنات مایوسی کے عالم میں رو پڑیں۔
اولمپیئن طلحہٰ طالب کی گولڈ میڈل کے ساتھ ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں واپسی ہوئی ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ناروے کے سفیر کو آج وزارتِ خارجہ طلب کیا گیا۔
چین کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔
یورپی ملک آسڑیا کی پارلیمنٹ نے اسکولوں میں 14 سال سے کم عمر لڑکیوں کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی۔
بلغاریہ میں کئی ہفتوں کے حکومت مخالف احتجاج کے بعد وزیراعظم مستعفی ہوگئے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چائے کی مقامی پیداوار زرمبادلہ بچانے اور برآمدات بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
وفاقی آئینی عدالت کو وفاقی شرعی عدالت اسلام آباد کی عمارت میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ صاحب اختیار لوگ اگر سمجھتے ہیں تو ہمارے ساتھ مذاکرات کریں
پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی پارٹی آئین میں تبدیلی اور انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر بیان دیا۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز کے بنیادی آئینی حقوق پر ایک اور ڈاکہ ڈالنا نامنظور ہے، پی ٹی آئی پر قابض ٹولے نے بار بار جعلی انٹرا پارٹی الیکشن کروائے۔
دفترِ خارجہ نے ناروے کے سفیر کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر ڈیمارش جاری کر دیا۔
ڈاکٹر وردہ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے 6 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
سربراہ پاکستان ہندو کونسل رمیش کمار نے کہا ہے کہ رضیہ سلطانہ 12 سال سے اپنے والد یاسین ملک سے نہیں ملیں۔
کراچی میں پانی کے بحران سے نمٹنے کے لئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، کراچی میں پائیدار پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے ٹکٹوں کی فروخت آج شام سے شروع ہو گئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ فیض حمید کی سزا کا فیصلہ تاریخی ہے، یہ پیغام ہے کہ آئندہ ایسی غلطیاں نہ کی جائیں۔