• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدنان صدیقی پاکستان کے نیا سنگِ میل عبور کرنے پر خوش

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے ایمیزون کےپاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اداکارعدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایمیزون کی سرگرمیوں کے پاکستان میں آغاز پر امید کا اظہار کیا ہے۔

عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’امید ہے کہ پاکستان جس راستے پر جارہا ہے یہ پاکستان کےمقامی اور چھوٹے کاروبارکی دنیا کے نقشے پر ابھرنے میں حوصلہ افزاء ثابت ہوگا ۔‘

خیال رہے کہ دنیا کے سب سے بڑے ای کامرس پلیٹ فارم ایمیزون نے باضابطہ طور پر پاکستان کوسیلر لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔

ایمیزون کی سیلر لسٹ میں شامل ہونے سے پاکستان میں اربوں روپوں کی سرمایہ کاری ہوگی اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

تازہ ترین