• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مایا علی کی لیٹ نائٹ کرکٹ کھیلتے ویڈیو وائرل

پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی اداکارہ مایا علی بھی رمضان میں لیٹ نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹس کے بخار میں مبتلا ہیں۔

سوشل میڈیا پر مایا کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ہاتھ میں بلّا پکڑے بیٹنگ کررہی ہیں۔


مایا کیمرے میں دیکھتے ہوئے بولتی ہیں کہ فیضان انہیں ایک کروڑ گیندیں کرواچکے ہیں لیکن وہ آؤٹ نہیں ہورہی ہیں لیکن اس گیند میں وہ آؤٹ ہوجائیں گی۔

اگلی گیند جیسے ہی باؤلر کی جانب سے کروائی جاتی ہے اس میں مایا ایک زور دار چھکا لگاتی ہیں لیکن کیچ آؤٹ ہوجاتی ہیں۔

مایا اپنے آؤٹ پر کہتی ہیں کہ وہ یہی چاہتی تھیں کہ اس گیند پر وہ آؤٹ ہوجائیں۔

تازہ ترین