• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بری کونسل میں لیبر پارٹی کی عدید برتری برقرار

بری (خورشید حمید) مقامی کونسل کے انتخابات کے نتائج میں لیبر پارٹی بری کی عددی اکثریت برقرار ہے مقامی حکمران لیبر پارٹی 27نشستوں کے ساتھ اکثریتی پارٹی ہے کنزریٹو 15کونسلرز کے ساتھ دوسری بڑی پارٹی ہے چھ پاکستانی بھی انتخابات میں حصہ لے رے تھے مگرصرف دو کو کامیابی ملی۔ کونسل کی ریڈویلز وارڈ سے لیبر کی شاہینہ ہارون کانٹے دار مقابلے کے بعد کنزرویٹو کے شہباز محمود عارف سے جیت کر اپنی نشست کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوئی شاہئینہ ہارون کو 1664ووٹ ملے جبکہ شہباز محمود1461 ووٹ لینے میں کامیاب رہے۔ ایسٹ وارڈ سے پہلی بار لیبر کے ٹکٹ پر پاکستان نژاد کونسلر منتخب ہوا۔ عمرانہ فاروق1490ووٹ لیکر کونسلر منتخب ہوئی ہیں جبکہ محمد شفقت کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار کو 915ووٹ ملے۔ مورسائیڈ سے کنزرویٹو پارٹی کےسہیل راجہ 853ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے ۔ کونسل کی پاملنگٹن پارک وارڈ سے لیبر کی عائشہ عارف 1180 اور ریڈ کلف نارتھ سے لیبر کے بابر حمید704 ووٹ لیکر کامیابی حاصل نہ کرسکے کونسل میں پاکستان نژاد کونسلرز کی تعداد 5ہوگئی ہے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ کونسل میں لبرل ڈیموکریٹ اور ریڈ کلف فرسٹ کے 4.4 کونسلرز ہیں۔ اس طرح مقامی انتظامی کنٹرول لیبر پارٹی کے پاس ہی رہے گا۔
تازہ ترین