• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد 18کروڑ 32 لاکھ ہو گئی

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد بڑھکر 18کروڑ 32لاکھ ہو گئی جبکہ تھری جی اور فور جی صارفین کی تعداد9کروڑ 81لاکھ 20ہزار (98.12ملین )تک پہنچ گئی ہے،پی ٹی اے کے مطابق یہ اعداد و شمار مارچ 2021ء کے آخر تک کے ہیں ، فروری 2021ء کے آخر تک ملک میں موبائل فون استعمال کرنیوالوں کی مجموعی تعداد 18کروڑ 12لاکھ 70ہزار تھی مگر ایک ماہ کے دوران ان میں 19لاکھ 30ہزار کا اضافہ ہوا تاہم تھری جی اور فور جی صارفین کی تعدادمیں اس عرصہ کے دوران تقریباً 19لاکھ کا اضافہ ہوا، تھری جی صارفین کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی جبکہ فورجی صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا، جاز فور جی صارفین کی تعداد فروری کے آخر تک 27اعشاریہ 56ملین تھی مگر ایک ماہ کے دوران بڑھ کر 28اعشاریہ 68ملین ہوگئی،زونگ فور جی صارفین کی تعداد مارچ 2021 کے آخر تک بڑھکر 22اعشاریہ 49ملین ہوگئی،ٹیلی نار فور جی صارفین کی تعداد فروری کے آخر تک 15اعشاریہ 52ملین تھی جو مارچ کے آخر تک بڑھکر 16اعشاریہ 10ملین ہوگئی،یوفون تھری جی کے صارفین کی تعداد میں کمی ہوئی تاہم یوفون کےفورجی صارفین کی تعداد جو فروری کے آخر میں 5اعشاریہ 908 ملین تھی وہ بڑھ کر مارچ 2021 کے آخر تک 6اعشاریہ 052ملین ہوگئی،پی ٹی اے کو مارچ 2021 تک مختلف ٹیلی کام آپریٹرز (سیلولر آپریٹرز ، پی ٹی سی ایل ، ایل ڈی آئی ، ڈبلیو ایل ایل آپریٹرز اور آئی ایس پی) کے خلاف صارفین سے 26894 شکایات موصول ہوئیں ، جن میں سے 26808 شکایات یعنی 99 فیصدشکایات کو حل کر دیا گیا۔

تازہ ترین