• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں ملکی اقدار کی خلاف ورزی پر مہاجرین کی ملک بدری کا فیصلہ

پیرس (اے ایف پی /جنگ نیوز )فرانس کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ملکی اقدار کی خلاف ورزی کرنے یا انتہا پسند قرار دیے جانے والے مہاجرین اور دیگر غیر ملکیوں کو فرانس سے ملک بدر کر دیا جائے گا۔یورپی ملک فرانس کے روزنامے لے فیگارو میں جمعہ 7مئی کو وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمانا کا ایک انٹرویو شائع ہوا جس میں انہوں نے ملک میں آباد غیر ملکیوں اور پناہ گزینوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں امن عامہ کے خلاف جرائم اور انتہا پسند سمجھے جانے والے غیر ملکیوں اور پناہ گزینوں سے ان کا رہائشی اجازت نامہ واپس لے لیا جائے گا اور انہیں ملک بدری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تازہ ترین