• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

NA249، دوبارہ گنتی مکمل، پی پی امیدوار 15656ووٹوں کیساتھ کامیاب


کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی کی نشست این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں پی پی پی کے امیدوار قادر خان مندوخیل 15ہزار 656ووٹوں کیساتھ کامیاب قرار پائے ، ان کی برتری برقرار رہی، انہوں نے پہلے کے مقابلے میں اپنے مخالف امیدرار سے 226 ووٹ زیادہ حاصل کر لیے۔

اس سے قبل ان کے ووٹ 16156 تھے،دوبارہ گنتی کے دوران ن لیگ کے مفتاح اسماعیل کے 726، متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار حافظ مرسلین کے 504 کم ہوئے۔

پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کے 500، پاک سرزمین پارٹی کے امیدوار مصطفیٰ کمال کے 499 اور تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار کے 457 ووٹ کم ہوئے۔

حلقے میں آزاد امیدوار احمد کے 249 اور تحریک انصاف کے امیدوار امجد آفریدی کے 241 ووٹ کم ہوگئے۔ مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل نے 14747 ووٹ لئے جبکہ اس سے قبل انکے ووٹوں کی تعداد 15473 تھی، کالعدم تحریک لبیک کے امیدوار مولانا نذیر نے10668 ووٹ حاصل کئے اس سے قبل انہوں نے 11125 ووٹ حاصل کئے تھے۔

چوتھے نمبر پر پی ایس پی رہی، ان کے امیدوار مصطفیٰ کمال نے 8728 ووٹ حاصل کئے، اس سے قبل انتخاب میں ان کے ووٹوں کی تعداد 9227 ووٹ تھی،پی ٹی آئی کے امیدوار امجد آفریدی کے دوباری گنتی میں ووٹوں کی تعداد 8681 رہی، اس سے قبل ان کے ووٹوں کی تعداد 8922 تھی۔

ایم کیو ایم کے محمد مرسلین کے ووٹوں کی تعداد کم ہوکر 7007 رہ گئی، انہوں نے ضمنی الیکشن میں 7511 ووٹ لیے تھے، پی پی پی کے قادر مندوخیل کے 500 ووٹ دوبارہ گنتی میں مسترد قرار پائے۔

مفتاح اسماعیل کے 726 ،امجد آفریدی کے 241 م،حمد مرسلین کے 504 مصطفیٰ کمال کے 499 ، آزاد امیدوروں کے 294 ووٹ مسترد ہوئے، مجموعی طور پر تین ہزار 221 ووٹ مسترد قرار پائے، سب سے زیادہ مسترد ووٹ مسلم لیگ کے مفتاح اسماعیل کےرہے۔

تازہ ترین