• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں شاپنگ کیلئے دی گئی مہلت ختم، آج سے مکمل لاک ڈاؤن

کراچی(جنگ نیوز)سندھ میں شاپنگ کیلئے دی گئی مہلت ختم،آج سے مکمل لاک ڈائون،آخری دن بازاروں میں خریداروں کا رش رہا، تفصیلات کےمطابق ہفتے کو سندھ میں شام 6بجتے ہی شاپنگ کیلئے دی گئی مہلت ختم ہوگئی، آخری دن بازاروں میں خریداروں کا رش رہا اور لوگ خریداری کرتے رہے تاہم کچھ خواتیننے اب بھی شاپنگ مکمل نہ ہونے کا شکوہ کیا، بیشتر بازاروں میں ایس او پیز پر عمل نہ ہوسکا اور عوام نے ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں، صوبے میں آج سے 16مئی تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، مارکیٹیں اور بازار مکمل بند رہیں گے اور ٹرانسپورٹ پر بھی مکمل پابندی رہے گی۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ کہتے ہیں کہ حالات تشویش ناک حد تک پہنچ چکے ہیں۔

تازہ ترین