• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خدمت خلق فاؤنڈیشن کی سماجی خدمات قابل ستائش ہیں‘ عبدالخالق رند

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)خدمت خلق فا ؤنڈیشن انٹر نیشنل کی جانب سے کوئٹہ پر یس کلب کے ملازمین میں عید کے کپڑے تقسیم کئے گئےاس مو قع پرکوئٹہ پر یس کلب کے صدر عبد الخا لق رند، سا بق صدر رضا ء الرحمن اورخدمت خلق فا ؤنڈیشن کے چیئر مین نعمت اللہ ظہیر نے خطاب کیا عبد الخالق رند نے خد مت خلق فا ؤنڈیشن کے چیئر مین نعمت اللہ ظہیر اور ان کی ٹیم کا شکر یہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ ان کی تیس سالہ سما جی خد مات قابل ستا ئش ہیں رضاء الرحمن نے کہا کہ چیئر مین نعمت اللہ ظہیر تیس سال سے خد مت کا جو کا م کر رہے ہیں بلا شبہ وہ عظیم عبا دت ہے دکھی انسا نیت کی خدمت سے اللہ تعالیٰ کی خو شنو دی حا صل ہو تی ہےنعمت اللہ ظہیر نے کہا کہ خد مت خلق فا ؤ نڈیشن نے دکھی انسا نیت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے انہوں نے خدمت کا مشن جا ری رکھنے کا عزم کا اعادہ کیا۔
کوئٹہ سے مزید