• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں کی بندش میں اضافہ افسوسناک ہے، پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن

لاہور (نمائندہ جنگ)آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن (اے پی پی ایس ایف) کے مرکزی صدر کاشف مرزانے تعلیمی اداروں کی بندش کی تاریخ میں اضافے کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ مزید تعلیمی بندش تعلیم دشمنی ہے، ادارے کھولے جائیں۔ ملک بھر کے 7.5کروڑبچوں کو انکاآئینی تعلیمی حق دیا جائے۔ ڈبل شفٹ50؍ فیصد حاضری کے ساتھ کلاسز میں تدریس جاری رکھی جائیں۔ طلبا،اساتذہ اوردیگر اسٹاف کی کورونا ویکسی نیشن ترجیح بنیادوں پر کی جائے۔ ملک بھر طلبا کو بلاامتیاز مفت لیپ ٹاپ اور مفت نیٹ سہولتیں ترجیح بنیادوں پر فراہم کی جائیں۔ حکومت تعلیمی بندش جیسےغیرآئینی اقدامات بند کرے، جوآئین سےمتصادم وامتیازی ہے۔ یہ آئین کےآرٹیکل 18,8،5,4,3, 25(1)، 25(A) 37 اور38 سےمتصادم ہے۔ انہوں نے 15 جون تک امتحانات کے التوا کوبھی غلط قرار دیااور کہا کہ حکومت ایساوپیز پرعملدرآمد کروانے میں ناکام رہی ،کاشف مرزا کے مطابق مختلف بین الاقوامی تنظیموں نے کووڈ میں سکول کھلے رکھنے کی ہدایات دی ہیں،جبکہ گیلپ سروے کے مطابق 87فیصد والدین سکول کھلے رکھنے کے حق میں رائے رکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ سیاسی اجتماعات پربھی پابندی عائد ہونی چاہیے۔
تازہ ترین