• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں سندھی مسلم سوسائٹی میں نوجوان نے خودکشی کرلی، متوفی سی ایم سندھ کے پی ایس کا بیٹا تھا۔

پولیس کے مطابق سندھی مسلم سوسائٹی میں سرکاری فلیٹس میں نوجوان نے گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی، واقعہ گزشتہ شام 4 اور 5 کے درمیان پیش آیا۔


متوفی کی شناخت اظہار گھمرو کے نام سے ہوئی ہے، اظہار گھمرو سی ایم سندھ کے پی ایس منصور گھمرو کا بیٹا تھا۔

واقعہ کے وقت متوفی گھر میں اکیلا تھا، کارروائی کےبعد اہلخانہ میت آبائی گائوں لے گئے ہیں، واپس آنے پر اہلخانہ نے بیان دینے کا کہا ہے۔

تازہ ترین