سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ جمو کشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ میں ایک اور بھارتی فوجی اہلکار نے مبینہ طور پر اپنی ہی سروس رائفل سے اپنی زندگی تمام کر دی ہے۔بھارتی میڈیا ذرا ئع کے مطابق بارہمولہ کے علاقے شیری میں فوج کی 59 میڈیم رجمنٹ کے ایک سپاہی پروین کمار نے مبینہ طور پر اپنے ہی سروس بندوق سے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔