پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری لوک گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ انتقال کرگئیں۔
عارف لوہار کی اہلیہ کو نمازجنازہ کے بعد لاہور کے شاہ فرید قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔
گلوکار کی اہلیہ کے نماز جنازہ میں قریبی عزیزوں اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ عارف لوہار کی اہلیہ کو بخار کے باعث لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
حالت بگڑنے پر عارف لوہار کی اہلیہ کو گزشتہ روز وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔