• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ویکیسن سے متعلق کسی بھی گمراہی میں نہ آئیں، ڈی جی ہیلتھ سروسز

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کا کورونا ویکسین سے متعلق کہنا ہے کہ ملک میں استعمال ہونے والی ویکیسن کے بارے میں خدشات درست نہیں، کورونا ویکیسن کے استعمال سے متعلق کسی بھی گمراہی میں نہ آئیں۔

ڈی جی ہیلتھ سروسز رانا صفدر نے کورونا ویکسین سے متعلق اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں استعمال ہونے والی تمام ویکیسن کی سخت جانچ کی گئی ہے، ویکسین کی حفاظت اور افادیت کے لیے الگ الگ جانچ کی گئی ہے۔

رانا صفدر نے کہا ہے کہ ویکسین کے استعمال کے لیے گائیڈ لائنز ماہرین کی حالیہ سائنسی اعداد و شمار پر مبنی ہیں، ویکسین کے ایس او پیز کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے مستقل نگرانی کی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 40 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد ویکیسن کے لیے رجسٹریشن کرائیں اور  50 سال والے افراد کسی بھی ویکیسن مرکز سے واک ان ویکیسن کروا سکتے ہیں۔

ڈی جی ہیلتھ سروسز رانا صفدر کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین لگوانے کے لیے  50 سال عمر کے افراد صرف اپنا شناختی کارڈ اور موبائل ساتھ لے جائیں۔

تازہ ترین