• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 266 مقدمات درج

صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں گزشتہ روز کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 266 مقدمات درج کرلیے گئے۔

لاہور میں ضلعی انتظامیہ کی کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرکارروائیاں جاری ہیں، مختلف علاقوں میں 24 دکانیں اور اسٹور سیل کردیے گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق حکومتی احکامات کے باوجود دکانیں کھولی گئی تھیں۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے بتایا کہ گزشتہ روز لاہور میں فیس ماسک استعمال نہ کرنے پر 193 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ دیگر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 73 مقدمات درج کیے گئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران مجموعی طور پر 4333 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین