• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالعلیم خان کا ’مدرز ڈے‘ پر خصوصی پیغام

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر ماں کی عظمت کے حوالے سے خصوصی بیان جاری کیا ہے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ  ماں کی دعائیں ہر طرح کی کامیابی کے لیے راستے ہموار کرتی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ سب کو ماؤں کی قدر کرنی چاہیے، ہم اُن کی محبتوں کا صلہ نہیں دے سکتے۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آج اُن کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد محبت کے خالص ترین رنگ کے لیے ماں کے مقدس ترین رشتے کی عظمت و اہمیت کو اُجاگر کرنا اور ماں کے لیے عقیدت، احترام اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔

تازہ ترین