• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتضیٰ وہاب نے باغ ابن قاسم میں اربن فاریسٹ کا افتتاح کردیا

وزیرِاعلیٰ سندھ کے مشیر ماحولیات و ساحلی ترقی مرتضیٰ وہاب نے باغ ابن قاسم بیچ ویو سائٹ پر اربن فاریسٹ کا افتتاح کردیا۔

مرتضیٰ وہاب باغ ابن قاسم کے بیچ ویو سائٹ پر درخت لگا کر اربن فاریسٹ کے افتتاح کے لیے پہنچے اور کہا کہ ہم اپنے شہر و صوبے کو سر سبز و شاداب بنائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ باغ ابن قاسم پارک میں مختلف قسم کے پودے اور درخت لگانے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔


وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر نے مزید کہا کہ ہم اپنے شہر و صوبے کو سرسبز اور شاداب بنائیں گے، تین ایکڑ پر محیط اس جگہ پر اربن فاریسٹ لگایا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع وسطی میں بھی اربن فاریسٹ قائم کریں گے، سندھ کے باقی اضلاع میں شجرکاری شروع کریں گے۔

تازہ ترین