• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم، احسن اقبال کے شدید تحفظات

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم سے الیکشن میں غیرملکی مداخلت کا دروازہ کھل جائے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کے دوران احسن اقبال نے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم پر اپنے شدید نوعیت کے تحفظات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت یکطرفہ کارروائی کرکے انتخابی نظام کو متنازع بنا رہی ہے۔


ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ یہ مسئلہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا نہیں، یہ مسئلہ انتخابی نظام کی سیکیورٹی کا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ غیر ملکی ایجنسیاں اور طاقتیں ہیکنگ کے ذریعہ انتخابی عمل سبوتاژ کریں گے تو انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھے گا۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ اس عمل سے غیر ملکی مداخلت کا دروازہ کھل جائے گا، سیاسی جماعتوں اور آئی ٹی ایکسپرٹ کو بلایا جائے، اور شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات میں سب سے بڑا اسٹیک ہولڈر الیکشن کمیشن پاکستان ہے۔

ن لیگی رہنما نےکہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کو تجاویز دے، الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کو بلا کر اتفاق رائے پیدا کرے۔

احسن اقبال نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی حکومت تمام ہی ضمنی انتخابات ہار چکی ہے، اس لیے وہ اگلے انتخابات میں الیکٹرونک ووٹوں سے دھاندلی کا منصوبہ لانا چاہتی ہے۔

تازہ ترین