• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خسارہ کم کرنے کیلئے پاکستان پوسٹ کی اپنی بلڈنگز کے پورشن کرائے پر دینے کا فیصلہ

کراچی (اسد ابن حسن) وزارت مواصلات نے پاکستان پوسٹ کے خسارے کو کم کرنے کیلئے اپنی بلڈنگز کو کرایے پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کیلئے اندرون سندھ میں واقع، پوسٹ آفس بلڈنگز کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یہ بلڈنگز بدین، میرپور بھٹورو، شہدادپور، سکھر، مہراب پور اور مورو میں واقع ہیں۔ ابتدائی طور پر ان کو تین برس کی مدت کے لیے کرائے پر دیا جائے گا۔ ان بلڈنگز کے پورشن کرائے پر دیئے جائیں گے۔ جن کا رقبہ 850 سے 1440مربع فٹ تک ہے۔

تازہ ترین