• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں برس حج کی ادائیگی کا اعلان 


ریاض (جنگ نیوز )سعودی عرب نے رواں سال زائرین کی صحت و سلامتی کے مکمل انتظامات کے ساتھ حج کرانے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت حج و عمرہ نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ حج کے آپریشنل امور اور تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ اس سال حج کرایا جائے گا۔ ’زائرین کی صحت و سلامتی کے مکمل انتظامات ہوں گے۔ محفوظ ماحول میں جملہ سہولتوں اور آسانیوں کے ساتھ حج کے کام انجام دیے جاسکیں گے۔وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ سعودی صحت ادارے زائرین کی صحت کے تحفظ کے ضامن اقدامات اور جملہ حالات کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔ایس پی اے کے مطابق وزارت حج نے توجہ دلائی کہ اس سال حج کی آپریشنل امور کی تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔وزارت حج و عمرہ کے ترجمان ہشام سعید نے کہا ہے کہ اس سال حج کرانے کے لیے تمام آپشنز زیر غور ہیں۔ان میں یہ بھی شامل ہے کہ حج ان لوگوں کو کرایا جائے جو مکمل طور پر صحت مند ہوں- تمام صحت ادارے کورونا وائرس کی صورتحال کی مکمل نگرانی کے لیے تیار ہیں۔

اہم خبریں سے مزید