• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف لندن اور مانچسٹر میں مظاہرے

فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف لندن اور مانچسٹرمیں مظاہرے ہوئے، مظاہرین نے مقبوضہ بیت المقدس کی رہائی اور فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا۔

لندن اور مانچسٹرمیں ہونے والے مظاہروں میں  عالمی برادری سے اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی اپیل بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ یورپین یونین نے اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یروشلم میں موجود کشیدگی کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر کارروائی کرے۔

تازہ ترین