• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ماؤں سے ہی دنیا کی اصل رونق ہے اور مائیں ہی معاشرے کی اصل معمار بھی ہیں۔


کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے والدہ کے ہمراہ بچپن کی اور ایک حالیہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مخاطب کیا اور لکھا کہ آپ کی مبحت، نگہداشت کے بغیر ہمارا وجود ممکن نہیں تھا۔

انہوں نے لکھا کہ ہم ہمیشہ آپ کے احسانات کے مقروض رہیں گے، اللّٰہ آپ کا سایہ ہمیشہ ہم سب پر قائم رکھے۔

بابر اعظم نے دنیا کی دیگر تمام ماؤں کیلئے لکھا کہ ’آپ سے ہی دنیا کی رونق ہے اور آپ ہی معاشرے کے حقیقی معمار بھی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اُن کا عالمی دن منایا گیا۔

اس دن کو منانے کا مقصد محبت کے خالص ترین رنگ کے لیے ماں کے مقدس ترین رشتے کی عظمت و اہمیت کو اُجاگر کرنا اور ماں کے لیے عقیدت، احترام اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔

تازہ ترین