وزیراعظم عمران خان نے اہلیہ کے ہمراہ اپنے تین روزہ سرکاری دورے کے دوران عمرے کی ادائیگی کی۔
عمرے کی ادائیگی اور مدینہ منورہ میں روزہ افطار کرتے عمران خان کی تصاویر تو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ہی رہی تھیں تاہم ان تصاویر میں خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی موجودگی بھی توجہ کا مرکز بنی رہی۔
بشریٰ بی بی روایتی کالے برقع میں عمران خان کے ساتھ ساتھ رہیں،وزیراعظم اور خاتون اوّل نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل بھی ادا کیے۔
عمران خان اور خاتونِ اول کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں جس پر صارفین مختلف کیپشن کے ذریعے وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کیلئے دعائیں کررہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین ان تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کَپل گولز‘ قرار دے رہے ہیں تو کوئی عمران خان کی عاجزی سے متاثر دکھائی دے رہا ہے۔