• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا رناوت کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے پر مقدمہ درج

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کنگنا نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی سے متعلق مضحکہ خیز گفتگو کی تھی جس پر ایک سماجی کارکن راجو دتہ کی جانب سے درخواست جمع کروائی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ کنگنا رناوت نے مغربی بنگال کے وزیراعلیٰ کی ساکھ خراب کی اور انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی۔انھوں نے استدعا کی کہ اداکارہ کے خلاف نفرت آمیز پروپگینڈے سے مغربی بنگال میں اشتعال کو ہوا دینے کے سلسلے میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔مذکورہ درخواست پر کنگنا رناوت کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔علاوہ ازیں اداکارہ کنگنا رناوت نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ ڈیلیٹ کیے جانے پر ناراضگی کااظہار کیا ہے۔ڈیلیٹ کی جانے والی پوسٹ میں کنگنا نے مد احوں کو بتایا تھا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ساتھ ہی کووڈ کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے کنگنا نے اسے تباہ کردینے کی دھمکی دی تھی۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کیے جانے پرناراضگی کااظہار کرتے ہوئے انسٹااسٹوریزمیں لکھا کہ ٹوئٹر پر دہشت گردوں اورکمیونسٹس کے ہمدردوں کو تو دیکھا تھا لیکن یہاں تو کووڈ فین کلب ہے۔ خوفناک۔اداکارہ نے مزید کہا کہ انسٹا گرام پرمحض 2 دن ہوئے ہیں لیکن لگتا ہے کہ ایک ہفتہ بھی نہیں گزارسکوں گی۔اس سے قبل منگل 4 مئی کو کنگنا کا ٹوئٹراکاونٹ مستقل طورپر بند کردیا گیا تھاجب انہوں نے گشتہ ہفتے مغربی بنگال کے انتخابات میں نریندر مودی کو شکست دینے والی بھارتی سیاستدان ممتا بنرجی کے خلاف تشدد کا مطالبہ کیا تھا۔

تازہ ترین