• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائیجیریا، کشتی الٹنے سے 30 افراد ڈوب کر جاں بحق

کینو (اے ایف پی) نائیجیریا کی نائیجر ریاست میں ایک اوورلوڈ کشتی الٹنے سے تیس افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔حکام کے مطابق 100 مقامی تاجروں کو لے جانے والی کشتی ایک پول سےٹکرانے کے بعد دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔ نائجر کی ریاستی ہنگامی ایجنسی کے ترجمان ابراہیم آڈو حسین نے 30 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 5 افرادتاحال لاپتہ ہیں"

تازہ ترین