ماہرین کے انتباہ کے باوجود بھارت میں کورونا سے بچاؤ کیلئے گائے کے گوبر کا استعمال جاری ہے، بھارتی ڈاکٹروں نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے مقابلے میں گائے کے گوبر کی افادیت کا کوئی سائنسی ثبوت نہیں بلکہ اس سے دیگر بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے۔
بھارت میں جہاں مہلک کورونا وائرس کئی جانیں لے چکا ہے وہیں ملک میں بغیر کسی سائنسی وجہ کے لوگ مقامی طریقہ علاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ریاست گجرات میں امیونٹی بڑھانے کیلئے گائے کے گوبر کا استعمال کیا جارہا ہے، بھارت اور دنیا بھر کے ماہرین بارہا انتباہ کرچکے ہیں کہ اس طریقہ علاج سے مزید پیچیدگیاں ہوسکتی ہیں۔
بھارتی میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر جے اے جایا لال کا کہنا ہے کہ اس بات کا کوئی سائنسی ثبوت نہیں ہے کہ گائے کا گوبر COVID-19 کے خلاف مدافعت بڑھانے کا کام کرتا ہےاور یہ مکمل طور پر اعتقاد پر مبنی ہے۔