• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں صرف ایک فلم کرنے ممبئی آئی تھی، ہما قریشی

بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی نے کہا ہے کہ وہ دہلی سے ممبئی صرف ایک فلم کرنے کے لیے آئی تھیں۔ 

اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران بالی ووڈ میں اپنے سفر سے متعلق انھوں نے کہا کہ ان کی زندگی میں باقی فلمیں ایک کیک پر لگی چیری کی طرح ہیں۔ 

ہما قریشی کا کہنا تھا کہ ان کا کسی بھی طرح فلم سے تعلق نہیں تھا، وہ فلموں میں آئیں اور اپنی شناخت بنائی جس پر وہ بے حد خوش ہیں۔ 

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ آپ کو اپنی ہر فلم کے ساتھ خود کو ثابت کرنا ہوتا ہے، ہر فنکار کے لیے چیلنج یہ ہوتا ہے کہ وہ کچھ اچھا کرے، اور یہی وہ وجہ ہے جو مجھے بطور اداکار اپنے کام سے متعلق پرجوش رکھتی ہے۔


فلمی مواد سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ہما کا کہنا تھا کہ ان کا فلسفہ ہمیشہ یہ رہا ہے کہ آپ اٹھیں اور روزانہ اپنے کام کے لیے پرجوش رہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم اور بڑے پردے پر کہانی علیحدہ علیحدہ انداز میں بیان کی جاتی ہے، ناظرین ان پلیٹ فارمز کو اسی کے اعتبار سے سمجھتے ہیں، تاہم اداکاروں کو بھی اس سے آگاہ رہنا چاہیے۔ 

تازہ ترین