سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے متنازع بیان پر ردعمل دے دیا۔
محمد زبیر نے ایک بیان میں استفسار کیا کہ شاہ محمود قریشی مجھے مورد الزام کیوں ٹھہرا رہے تھے؟
انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اب اپنے پہلے بیان سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ کو بیانات سے پہلے ان کے نتائج پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔
وزیر خارجہ شاہ محمودنے ایک ٹی وی انٹرویو میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا تھا۔