وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے تمام اراکین اسمبلی سے عید پر سیاسی سرگرمیوں سے پرہیز کرنے کی ہدایت کردی۔
اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے تمام اراکین اسمبلی سے کہا ہے کہ وہ عید پر سیاسی سرگرمیوں سے پرہیز کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا ہے عوام کی صحت کے پیشِ نظر عید کی محافل اور ملاقاتیں ترک کردیں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِاعظم نے تاکید کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ گھر پر رہیں تاکہ محفوظ رہیں۔