• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

24گھنٹوں میں کورونا کے 2229مریض صحت یاب ہو گئے

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ 263147 مریض اب تک صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو واپس چلے گئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2229 کورونا مریض صحت یاب ہو گئے۔یہ بات سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئر نبیل اعوان نے بتائی۔اُنہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کیلئے7491 بیڈز مختص کیے گئے ہیں جن میں سے4903 بیڈ زخالی ہیں۔ اِسی طرح لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے1623 بیڈز مختص کئے گئے جن میں سے985 بیڈز خالی ہیں۔ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کیلئے 3307 بیڈز آئسو لیشن وارڈز میں مختص کیے گئے جن میں سے2571 بیڈز خالی ہیں۔ اِسی طرح لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے 424 بیڈز آئسولیشن وارڈز میں مختص کیے گئے جن میں317 بیڈز خالی ہیں ، پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ میں 3414 بیڈ ز مختص کئے گئے ہیں جن میں سے 1972 بیڈز خالی ہیں۔ اسی طرح لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا متاثرین کیلئے ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ میں 927 بیڈز مختص کئے گئے جن میں سے598 بیڈز خالی ہیں۔ صوبہ کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کیلئے769 وینٹی لیٹرز کا انتظام کیا گیا جن میں سے409 وینٹی لیٹرز زیر استعمال اور360 وینٹی لیٹرز تاحال خالی ہیں۔ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کیلئے272 وینٹی لیٹرز کا انتظام کیا گیا جن میں سے زیر استعمال وینٹی لیٹرز کی تعداد 202 اور 70 وینٹی لیٹرز خالی ہیں۔
تازہ ترین