• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیڈن یروشلم اور غزہ کے واقعات سے باخبر ہیں، وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس کا اسرائیل پر حماس کے راکٹ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ صدر بائیڈن کو یروشلم اور غزہ کے واقعات سے باخبر رکھا جا رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کا اسرائیل اور فلسطینی رہنماؤں سےرابطہ قائم ہے، کوشش ہے صورتحال مزید نہ بگڑے۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں طرف سے ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس ہے اور امریکا دونوں اطراف سے تشدد اور شدت پسندی کے خلاف کھڑا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ امریکا اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت کرتا ہے۔

اسرائیل اور فلسطین کے مسئلے کا صرف دو ریاستی حل ہی بہترین ہے، دو ریاستی حل ہی خطے میں امن لا سکے گا۔

تازہ ترین