• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامشورو: ہائیڈروجن پلانٹ سے آکسیجن تیار کرنے کا کامیاب تجربہ

جامشورو تھرمل پاور پلانٹ کے انجینئرز نے ہائیڈروجن پلانٹ سے آکسیجن تیار کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

جامشورو تھرمل پاور پلانٹ کے سی ای او تنویر احمد کے مطابق اس کامیاب تجربے کے لیے پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت رہی۔

انہوں نے بتایا کہ یہاں روزانہ 385 کلو گرام یا 60 سلنڈرز آکسیجن تیار ہو سکتی ہے۔

سی ای او پاور پلانٹ نے بتایا کہ پی سی ایس آئی آر کی ٹیم نے تیار شدہ آکسیجن کے نمونے حاصل کیئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پی سی ایس آئی آر نے منصوبے کے تمام تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیا ہے، کامیاب تجربے کے بعد آکسیجن قابلِ استعمال ہے۔

تنویر احمد کا مزید کہنا ہے کہ ایسے ہائیڈروجن پلانٹ لاکھڑا اور کوٹری میں بھی ہیں۔


انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ لاکھڑا اور کوٹری میں بھی ہائیڈروجن پلانٹ کو استعمال میں لا کر آکسیجن بنائی جا سکتی ہے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر جامشورو کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ کی کامیابی سے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین