• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیوے پاکستان سائیکل ریلی راولپنڈی پہنچ گئی، شرکاء میں پاکستان پوسٹ کی طرف سےشیلڈزاور سرٹیفکیٹس کی تقسیم

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار، اپنے رپورٹر سے) انسداد منشیات فورس کے تعاون سے2 2 اپریل کو مظفر گڑھ سے شروع ہو نے والی 11 سائیکل سواروں پر مشتمل "جیوے پاکستان سائیکل ریلی 10 دنوں کا سفر طے کرنے کے بعد پیر کو اے این ایف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی پہنچ گئی۔ ڈی جی اے این ایف میجر جنرل ناصردلاورشاہ نے سائیکل ریلی کے شرکاء کوخوش آمدید کہا اور منشیات کے خلاف آگہی و شعور بیدار کرنے میں ان کے جذبے اور نیک مقصد میں رضاکارانہ خدمات کو سراہا۔ملک کے 14مقامات سے گذرنے والی اس سائیکل ریلی کی قیادت محمد لطیف سیال نے کی ۔ ان سائیکل سواروں نے ملتان، خانیوال، میاں چنوں، چیچہ وطنی، ساہیوال، اوکاڑہ، پتوکی، لاہور، گجرانوالہ، گجرات، کھاریاں، جہلم، سوہاوہ اور گوجر خان سے ہوتے ہوئے مجموعی طور پر 810 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا، ۔ ریلی کا مقصد عوام بالخصوص نوجوان نسل میں منشیات سے پاک معاشرے   کے قیام کا منشور اجاگر کرنا ہے۔ ان سائیکل سواروں نے سکولوں کالجوں بس اڈوں اور دیگر عوامی مقامات پر منشیات کے خلاف پیغامات پر مشتمل اشتہارات اور سٹکر تقسیم کئے۔ دریں اثناء اپنے رپورٹر سے کے مطابق شرکاء  کا جی پی او راولپنڈی پہنچنے پر استقبال چیف پوسٹ ماسٹر احسان اللہ مروت کی سربراہی میں کیا گیا۔اس موقع پر سائیکلسٹ میں چیف پوسٹماسٹر کے علاوہ اسسٹنٹ پوسٹماسٹر جنرل سیف ا اللہ، سینئر پوسٹماسٹر خلیل احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹرنوازکھوکھراور دیگر افسران نے  شیلڈز،یادگاری ٹکٹوں کے البم اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔ چیف پوسٹ ماسٹر احسان اللہ مروت نے قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کومنشیات کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے معاشرے کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔         
تازہ ترین