• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینیوں کی شہادت نے اسرائیل کوبے نقاب کرد یا،الطاف شاہد

لندن(پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ اسیرفلسطینیوں کی مسکان سے اسرائیل ہلکان ہوگیا۔افسوس عالمی ضمیر نے انسانیت اورانصاف کادامن ہاتھ سے چھوڑدیا۔فلسطینی عوام نڈر اورناقابل شکست ہیں ، اسرائیل کیخلاف ان کی استقامت اورخشت باری پرمبنی مزاحمت قابل رشک ہے ۔شیرخوار بچوں سمیت فلسطینیوں کی شہادت نے اسرائیل اوراس کے آقاؤںکوبے نقاب کردیا۔فلسطینیوں کے قتل عام نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو خون کے آنسو رو نے پر مجبور کردیا۔اسرائیلی درندوں نے مسجد اقصیٰ میں درندگی کامظاہرہ کیا ۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ بیت المقدس اورفلسطینیوں کی بقاءکیلئے برادراسلامی ملک ترکی کے دبنگ صدر رجب طیب ایردوان کاآبرومندانہ اورجرأتمندانہ بیانیہ دوسرے مسلمان حکمرانوں کیلئے قابل تقلید ہے۔طیب ایردوان نے درست کہا ہے کہ اگر اقوام متحدہ نے بدمست اسرائیل کاہاتھ نہ روکا تو پھر وہ ہوگا جس کی دنیا متحمل نہیں ہوسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ظلم وستم پرخاموشی اختیارکرنا درحقیقت فلسطینیوں کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کاوجود انسانیت کیلئے ناسور بن گیا ہے ۔اسرائیل کامحاسبہ کرنے تک دنیا میں پائیدارامن بحال نہیں ہوگا۔
یورپ سے سے مزید