• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا یاسین ظفر نے وائرل ہونے والی ویڈیو کی وضاحت کردی


مولانا یاسین ظفر نے گزشتہ روز وائرل ہونے والی ویڈیو کی وضاحت کردی۔

ویڈیو کی وضاحت کرتے ہوئے مولانا یاسین ظفر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے دوست کو صرف چاند کے اعلان میں تاخیر کی وجوہات بتائی تھیں۔

واضح رہے کہ رویت ہلال کمیٹی کی پریس کانفرنس سے قبل مولانا یاسین کی ٹیلی فون پر چاند سے متعلق بات کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے چاند کے اعلان پر قوم حیران رہ گئی، کئی افراد یقین کرنے کو تیار نہیں تھے، جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن مولانا یاسین ظفرکی ویڈیو نے معاملہ مزید پیچیدہ کردیا۔

دوسری طرف مفتی منیب نے بھی لوگوں سےقضا روزہ رکھنے کا کہہ دیا اور معتکفین کو ایک روز کا قضا اعتکاف کرنے کی تلقین بھی کی۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ میں خود بھی جمعے کو قضا روزہ رکھوں گا۔

تازہ ترین