• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین میں اسرائیلی جارحیت انسانیت کے خلاف جنگ ہے، یوسف رضا گیلانی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت انسانیت کے خلاف جنگ ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے ناروے کے سابق وزیراعظم میگنے بونڈیوک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر گفتگو کی۔

دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطی کی کشیدہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔ 


دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے عالمی اداروں کے کردار کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔ 

اس موقع پر یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت انسانیت کے خلاف جنگ ہے۔

تازہ ترین